پی ایس ایل فائنل : کون کون سے غیر ملکی کھلاڑی کھیلنے آرہے ہیں ؟ حتمی فہرست منظر عام پر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 03, 2017 | 20:19 شام

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کی تینوں سہرفہرست ٹیموں نے فائنل کیلئے 16غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز نے مستقل کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے بعد 16 غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔غیرملکی کھلاڑیوں میں زمبابوے کے ایلٹن چگمبورا، بنگلہ دیش کے انعام الحق اور پاک

ستانی نژاد انگلش کھلاڑی اشعر زیدی بھی شامل ہیں۔فائنل کے لیے حتمی فہرست میں شامل کیے گئے دیگر کھلاڑیوں میں پیٹر ڈیوڈ، ایمرت ریاد ریان، گریم کریمر، جیڈ ونسٹن ڈیرنبیچ، ریان نیل، وین ویک مورن نیکو، رچرڈ چیڈ، جوشوا جیمز بھی شامل ہیں۔اس فہرست میں پاکستانی نژاد انگلش کھلاڑی اظہراللہ کے علاوہ سین مائیکل، ولیمزکیسرک کینول کا نام بھی شامل کیا گیا ہے ان تمام کھلاڑیوں کو پاکستان کا ویزا جاری کردیا گیا ہے۔گزشتہ سال کی چمپیئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے بھی پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور آنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ویوین رچرڈز بھی فائنل میں اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔