پی ایس ایل میں فوج نے سیکورٹی فراہم کرنے کا اعلان کرکے بھارتی سازش پر پانی پھیردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 14, 2017 | 17:49 شام

لاہور(مانیٹرنگ): دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور پناہ دینے والوں کے خلاف ملک گیر کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا، جہاں ان کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی معاملات پر اہم اجلاس ہوا۔کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے گزشتہ روز لاہور میں دہشت گردی کے واقعے پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’ایسے واقعات دہشت گردی کے خلاف ہمارے حو

صلوں کو پست نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہر طرح کے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں، مالی معاونت کرنے والوں اور پناہ دینے والوں کے خلاف سخت اور ملک گیر کارروائی ہوگی، جبکہ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں دہشت گردی کے تانے بانے تلاش کرنے پر خفیہ ایجنسیوں کی تعریف کی، جس کے نتیجے میں افغان شہریوں سمیت کچھ مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔ نہوں نے دہشت گرد حملے میں ملوث نیٹ ورک کو جلد بے نقاب کرنے کی ہدایت کی۔ آ رمی چیف نے دہشت گرد حملے کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا لاہور میں ہونے والا فائنل سبوتاژ کرنے کوشش سے جوڑے جانے سے متعلق کہا کہ آرمی ایونٹ کے فائنل کے لیے مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ نے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین کی والدہ سے بھی ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن مبین اور ملک کے لیے جانیں قربان کرنے والے دیگر افراد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔‘