قذافی اسٹیڈیم کے گرد دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ۔دکانیں کب سے کب تک بند رہیں گی جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 27, 2017 | 17:45 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کے بعد، قذافی اسٹیڈیم کے اطراف ریسٹورنٹس،دکانیں کل سے 5 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا، سیکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے گرد دکانیں اور ریسٹورنٹس کو کل سے پانچ مارچ تک کے لیے بند کرادیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آج رات سے قذافی اسٹیڈیم کے اردگرد اسنیپ چیکنگ کا آغاز کردیا جائے گا،نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے

راستے آمدورفت کے لیے بند رہیں گے۔میڈیا کے نمائندے نے بتایا کہ آج رات کے بعد سے قذافی اسٹیڈیم کے گرد دکانیں اور ریسٹورینٹس بند کردیے جائیں گے ، نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس کے تمام راستے بند کردیے جائیں گے اور اسنیپ چیکنگ شروع کردی جائے گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔مختلف شخصیات نے فیصلے کو درست قرار دیا ہے تاہم عمران خان نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے پاگل پن قرار دیا۔پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہےکہ فائنل کے ٹکٹ کل سے آئن لائن اور بدھ سے آؤٹ لیٹس پر ملیں گے، جبکہ آٹھ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی ماہرین فائنل دیکھنے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اور یہ اب تک کا سب سے برا میچ بننے جا رہا ہے۔