پی ایس اوکو فراڈ پر پندرہ کروڑ جرمانہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 06, 2016 | 18:37 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان اسٹیٹ آئل کو دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

سی سی پی نےآرڈر جاری کرتے ہوئے پی ایس او کوپندرہ کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔ یہ جرمانہ پی ایس او کی جانب سے دوہزار تین ، دوہزار چار سے دوہزار بارہ اورتیرہ کے دوران اس کی "پریمئیر ایکسل" پٹرول اور "گرین پلس "ڈیزل مصنوعات کے متعلق گمراہ کن تشہیری مہم اور کمپی

ٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کی بنا پر عائد کیا گیاہے۔ ان پٹرولیم مصنوعات کے متعلق پی ایس او یہ دعویٰ کرتا تھا کہ یہ انجن کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے،ما حول دوست ہے اور کم خرچ بھی ہے۔آرڈر کے مطابق اس کیس کی سماعتوں کے دوران پی ایس او اپنے ان دعوؤں کو ثابت کرنے کے لئے کوئی سائنسی بنیاد پیش نہیں کر سکا۔