فیس بک پرنازیباپوسٹ کاالزام، فیس بک انتظامیہ نے معروف گلوکارہ کاپیج بندکردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 09:17 صبح

 

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ رپورٹ) بیلجیئم کی 23 سالہ گلوکارہ جمیلہ بائیڈو فیس بک کے ذریعے ایک مشہور شخصیت بن چکی ہیں لیکن ایک صبح انہیں معلوم ہوا کہ فیس بک انتظامیہ نے ان کا پیج بند کر دیا ہے۔ پہلے انہوں نے فیس بک بیلجیئم کو ای میل کی لیکن وہاں سے کوئی جواب نہ ملا اور نہ ہی ان کا پیج بحال کیا گیا۔بیلجیئم میں ان کی کوئی سنوائی نہ ہوئی تو وہ اپنی شکایت لے کر خود ہی سان فرانسسکو امریکا جا پہنچیں اور اب وہ فیس بک کے ہیڈ کوارٹر (مینلو پارک، کیلیفورنیا) جا رہی ہیں تاکہ اپنی فریاد براہِ راس

ت فیس بک مالکان کے سامنے پیش کر سکیں۔

جمیلہ 2014 میں بیلجیئم میں موسیقی کے ایک مقابلے میں بھی شریک ہو چکی ہیں جہاں انہوں نے جیوری اور دیگر افراد سے تعریف سمیٹی تھی لیکن فائنل میں ناکامی کے بعد انہوں نے فیس بک پر اپنا پیج بنایا اور اپنے ملک سمیت پورے یورپ میں مقبول ہو گئیں۔ یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر ان کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مداح ہیں اور ان کی ویڈیوز دسیوں لاکھوں مرتبہ دیکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ویڈیو بلاگز بھی بہت مقبول ہیں لیکن اچانک ان کا فیس بک پیج بند کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ بہت پریشان ہیں۔ جمیلہ کے مطابق کسی نے ان کے نام اور تصاویر سے ایک فیس بک پیج بنایا اور اس پر نازیبا اور فیس بک پالیسی کے خلاف پوسٹ کرنا شروع کر دیں۔ جمیلہ نے اس کی شکایت فیس بک پر کی تو چند روز بعد دونوں کے فیس بک پیج بند کر دیئے گئے۔ اس کے بعد جمیلہ کی تصاویر، ویڈیوز اور پوسٹس سب غائب ہو گئیں۔