سٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص 4 چینی کمپنیوں کو فروخت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 14:03 شام

 

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) کے 40 فیصد حصص 4 چینی کمپنیوں کو فروخت کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص کی 4 چینی کمپنیوں کے کنسورشیم نے سب سے زیادہ پیشکش کر کے بولی جیت ل

ی جس کے بعد پاکستان سٹاک ایکس چینج کی ڈی میوچلائزیشن کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کے کنسورشیم نے 28 روپے فی شیئر کی پیشکش کی ہے جس کے باعث 40 فیصد حصص کی مجموعی مالیت 8 ارب 90 کروڑ روپے ہوگی ۔ واضح رہے کہ چینی کمپنیوں کے کنسورشیم میں شنگھائی سٹاک ایکس چینج بھی شامل ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سٹاک ایکس چینج کے 20 فیصد شیئرز کی عوامی فروخت بھی کی جائے گی۔