امریکا میں 11 سالہ بچہ کیا کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 24, 2016 | 19:17 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7f9de63212a8%3E/8530368f1fcd438ea59a83e7e8110318.jpg)
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک): نیویارک سب وے میں ہر اتوار کو ایک 11 سالہ بچہ لوگوں کو ان کے نفسیاتی مسائل اور الجھنوں پر مشورے دیتا نظر آتا ہے جو صرف 2 ڈالر فیس لیتا ہے جب کہ اس بچے کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔11 سالہ بچے کا نام سائرو آرٹز ہے جو نیویارک سب وے اسٹیشن میں 5 منٹ مشورے کے 2 ڈالر وصول کرتا ہے۔ ہر اتوار کو آرٹز 2 گھنٹے کے لیے نیویارک میں بیٹھتا ہے اور لوگ اس سے مشورہ کرتے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ لوگوں نے آرٹز کو ’’جذباتی مشیر
کچھ لوگ خوفزدہ ہوکر اس کے پاس آتے ہیں اور کچھ ازدواجی رشتوں کے بارے میں پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ سائرو کے مطابق اس کے والدین نے اس کی تربیت کچھ اس طرح کی ہےکہ وہ ہر فرد کے دکھ کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اور ان کی درست رہنمائی کرتا ہے جب کہ وہ اپنے اس کام سے ایک دن میں 50 ڈالر تک کما لیتا ہے۔