دورہ سندھ میں عمران خان کوبہت بڑی کامیابی مل گئی، پیپلزپارٹی کے بانی اورسندھ کی بڑی سیاسی شخصیت تحریک انصاف میں شامل ہونے کو تیار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 31, 2016 | 18:21 شام
کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ہفتہ کوسندھ نیشنل فرنٹ کے سر براہ اورذوالفقارعلی بھٹو کے فرسٹ کزن اورپیپلزپارٹی کے بانی رہنماو¿ں میں شامل اہم سیاسی شخصیت سردار ممتاز بھٹو کی ڈیفنس میں ملاقات ہوئی۔یہ ملاقات تحریک انصاف کے رہنماءعلی زیدی کے گھر پر ہوئی۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال ،خصوصاََ سندھ کے سیاسی حالات ،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سندھ نیشنل فرنٹ کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے ممتاز بھٹو کو دعوت دی کہ وہ اور ان کی جماعت تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں جس پر ممتاز بھتو نے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنی پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورت کے بعد جلد جواب دیں۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا اب سیاسی مورچہ کراچی سمیت صوبے بھر میں ہوگا۔جلد تحریک انصاف میں سندھ کی اہم شخصیات شامل ہو نگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کی کرپشن اور پانامہ لیکس کے معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔پانامہ لیکس کا معاملہ اگر حل نہ ہوا تو ہم پھر سڑکوں پر آئیں گے۔عمران خان اور ممتاز بھٹو نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کرپشن کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممتازبھٹونے کہاکہ عمران خان میرے دوست ہیں وہ میرے گاوں بھی ملنے آئے تھے اور ہماری اس سے قبل بھی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔ سندھ کو تباہ بر باد کیا جا رہاہے اور خون پیاجا رہا ہے۔ سندھ کو لوٹا جا رہا ہے۔ سندھ کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا ہے۔ سچے سیاستدانوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ زرداری کے پیچھے بھاگ رہی ہے اور وہ بادشاہ بنا ہوا ہے۔ زرداری کہتا ہے کہ اور کوئی نہیں سب زرداری ہے۔بھٹو وٹو کچھ نہیں اب صرف زرداری ہے۔چوروں اور ڈاکوں کے خلاف جو نکلے گا ہم اس کے ساتھ ہیں۔