میٹرو چاہئے یا پانی؟حکومت بڑی مشکل میں پڑ گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 29, 2017 | 19:58 شام
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانی کی قلت خلاف تحریک انصاف نے احتجاج کیا میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر نے ”میٹرو سے پہلے پانی دو“ کے نعرے بھی لگائے۔میئر اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔
اس موقع پراپوزیشن لیڈرنے کہاکہ دارالحکومت میں پانی دستیاب نہیں،لوگ میتوں کو منزل واٹر سے غسل دے رہے ہیں۔دوران اجلاس ن لیگ کے بعض ارکان بھی اپنے میئر سے ناراض نظر آئے اور انہوں نے بھی پی ٹی آئی کے ہمراہ احتجاج کیا۔میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے احتجاجی ریلی کی اجازت نہ ملنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار پر تنقید کی اور کہا کہ پانی کی قلت پر ہمارے پرامن احتجاج کو کوئی بھی نہیں روک سکتا۔