تحریک انصاف کی دلچسپ اور انوکھی حکمت عملی ایسی شخصیت کو وفاقی وزارت دلانے کیلئے مہم شروع کرنے فیصلہ کرلیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 12:01 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف نے دلچسپ اور انوکھی حکمت عملی اپناتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز کو وزیر بنوانے کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے دانیال عزیز کو وزیر بنوانے کیلئے پورے زور و شوور سے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم کو توجہ دلاﺅ نوٹس بھی ارسال کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ کے ٹھکرائے ہوئے کارکن دانیال عزیز کو وزیر بنوانے کیلئے جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں توجہ دلاﺅ نوٹس بھی جمع کرائے جائیں گے جس میں دانیال عزیز کو وفاقی وزیر بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ دانیال عزیز کیساتھ مسلم لیگ نواز میں جو ذیادتی ہو رہی ہے ہم نے اس حوالے سے جدوجہد اپنے سر پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صبح سے لیکر رات تک دانیال عزیز کی زبان نہیں تھکتی اور انکا گلہ بیٹھ گیا ہے مگر وزیر اعظم نوازشریف انہیں وزارت دینے کو تیار نہیں تاہم اب ہم نے پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ دانیال عزیز کو وزیر بنوانے کیلئے کاو ش کی جائے۔ 
”ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارا فرض ہے ہم دانیال عزیز کے حقوق کی لڑائی لڑیں “۔ وزیر اعظم سے مطالبہ کیا جائے گا کہ دانیال عزیز کو وزیر بنادیں ور نہ ا نکی ذہنی حالت بگڑ جائے گی۔ دانیال عزیز وزارت نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی تباہ کا شکار ہیں لہذٰا انہیں فوری طور پر وزیر بنایا جائے ورنہ معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔