راحیل شریف کو این او سی جاری کرنے کا معاملہ : تحریک انصاف میدان میں ،ایسا اعلان کردیا کہ نواز حکومت کی بولتی بند ہو گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 26, 2017 | 13:41 شام
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) تحریک انصاف نے جنرل راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان فواد چوہدری کہتے ہیں کہ راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ انفرادی شخصی نہیں بلکہ پالیسی فیصلہ ہے۔تحریک انصاف نے جنرل راحیل شریف کے این او سی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں عام بحث کا مطالبہ کر دیا ہے۔ مرکزی ترجمان فواد چودھری کہتے ہیں کہ این او سی کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلاکر ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ تحریک انصاف اس ضمن میں معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کے لئے قانونی طریقہ کار اختیار کرے گی۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت نے جنرل راحیل شریف کے معاملے میں پہلے انکار کیا پھر اقرار کیا۔ پارلیمنٹ میں یہ بات طے ہوئی تھی کہ مڈل ایسٹ کے کسی تنازعے میں پاکستان فریق نہیں بنے گا۔ پارلیمنٹ میں یہ طے ہوا تھا کہ راحیل شریف کا معاملہ شخصی نہیں پالیسی فیصلہ ہے۔ اس لیے پالیسی فیصلے پر پارلیمنٹ سے اجاز ت لینا ضرور ی ہے۔