وفاقی حکومت نے بیواﺅں کیلئے ایسا کام کر دیا کہ‘ سب کے دل باغ باغ ہوجائیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 08, 2017 | 10:07 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)خیبرپختونخوا کی رہائشی بیواوں کے لئے خوشخبری آگئی۔700 سے زائدبیواﺅں کے ہاﺅس بلڈنگ کے قرضے معاف کرنے کے لئے تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ایچ بی ایف سی ایل کے بورڈ نے باقاعدہ منظوری دیدی۔وفاق نے ملک بھر سے پانچ ہزار سے زائد بیواوں کے ہاﺅس بلڈنگ قرضے معاف کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے
بھی جلد حتمی منظوری دیدی جائیگی۔بیواﺅں کے ہاﺅس بلڈنگ کے قرضوں کی معافی کیلئے کاروائیاں اور تصدیق کیلئے مکمل کر لیا گیا جبکہ قرضوں کے ڈیٹا کی تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔پشاور سمیت 25اضلاع سے حاصل کردہ بیواﺅں کے ہاﺅس بلڈنگ قرضوں کی تفصیلات ہیڈکوارٹر ارسال کردی گئی ہے۔