ریفرنس مسترد پی ٹی آئی کیلیے سال کی سب سے بڑی خبر،ن لیگ کھمبا نوچنے لگی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 16, 2017 | 07:40 صبح

اسلام آباد:(مانیٹرنگ) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز مسترد کردیئے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان طلال چوہدری اور محمد خان ڈاہا کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف اسپیکر اسمبلی کے پاس ریفرنسز دائر کیے گئے تھے، جنھیں سردار ایاز صادق نے گذشتہ برس ستمبر میں الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔عمران خان پر بنی گالہ کی اراضی سے متعلق غلط بیانی اور بے نامی جائیداد کا الزام تھا جبکہ جہانگیر ترین پر ز

رعی ترقیاتی بینک سے 10 کروڑ روپے سے زائد کا قرضہ معاف کرانے کا الزام تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے نااہلی ریفرنسز پر سماعت کی۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کے خلاف ریفرنس ناقابل سماعت ہیں۔'ریفرنس مسترد ہونا حق کی فتح پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور ترجمان نعیم الحق نے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کے خلاف دائر کیے گئے ریفرنس مسترد ہونے سے ثابت ہوگیا کہ حق اور سچ کی فتح ہوگئی۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مدبرانہ فیصلہ کیا ہے، عمران خان کے خلاف ریفرنس میں جھوٹی باتوں پر حکومتی وزراء کو شرمندہ ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق نے جھوٹے ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھیجے، جس پر انہیں اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔انھوں نے اعلان کیا کہ اسپیکر کے خلاف آج سے احتجاج شروع کیا جائے گا۔'سپریم کورٹ جانے کا حق رکھتے ہیں'

بعدازاں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم سپریم کورٹ جانے کا حق رکھتے ہیں اور یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ 'آج جو جیت ہوئی ہے، یہ پاکستانی عوام کے سامنے توڑ مروڑ کر پیش کی جائے گی'۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 'عمران خان اور جہانگیر ترین نے تکنیکی طریقے سے جان بچائی ہے'۔