شاہد خاقان عباسی نے ایسا کیا کہہ دیا کہ تحریک انصاف آگ بگولا ہوگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 26, 2017 | 17:05 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہاہے کہ میں نے کسی پر ہاتھ نہیں اٹھایا ،ن لیگ کے اراکین نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی کا کہناتھا کہ شاہ محمود قریشی کو شاہد خاقان عباسی اور دیگر حکومتی اراکین نے دھکے دیئے ، جبکہ شاہد خاقان سمیت دیگر حکومتی اراکین اسمبلی نے انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور گالم گلوچ بھی کیا جوکہ بیان کے قابل نہیں۔
ان کاکہناتھا کہ میں نے کسی پر ہاتھ نہیں اٹھایا ،مجھے کسی سیکیورٹی گارڈ نے ہاتھ نہیں لگایا بلکہ کسی بزدل نے پیچھے سے ہاتھ ماراہے ،حکومتی اراکین نے جوکچھ کیاہے اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ ان کا کہناتھا کہ ہم ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں،حکومتی ارکان کی غلط فہمی ہے،ایسے ڈرانہیں سکتے، مہذب پارلیمنٹ میں اپوزیشن اپناموقف پیش کرتی ہے، ہم سپیکرکوکہہ رہے تھے سب کوبولنے کاموقع ملنا چاہیے۔