تحریک انصاف نے احتجاج کامیاب اور حکومتی ہتھکنڈے ناکام بنانے کے لیےجادو کی چھڑی دریافت کرلی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 21, 2016 | 12:56 شام

۔
لاہور(مانیٹرنگ) تحریک انصاف نے احتجاج کامیاب اور حکومتی ہتھکنڈے ناکام بنانے کے لیےجادو کی چھڑی دریافت کرلی۔تحریک انصاف اسلام آباد دھرنے کو ہر صورت کامیاب بنانے کیلئے نئی سے نئی حکمت عملی اپنا رہی ہے۔ نئی حکمت عملی کے تحت تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد دھرنے کے انتظامات کیلئے بنائی جانے والی ٹاسک فورس کو سمارٹ فون فراہم کرے گی۔
سمارٹ فونز کے ذریعےاسلام آباد دھرنے کے شرکاء، دھرنے کی صورتحال
سمیت حکومتی رکاوٹوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا، تمام اضلاع میں ٹاسک فورس کمیٹیوں کے اراکین سکائپ کے ذریعے مرکزی مانیٹرنگ سیل سے رابطے میں رہیں گے۔