ٰپانامہ کا جو بھی فیصلہ آنے پر کیا کریں گے ؟ تحریک انصاف نے حتمی اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 20, 2017 | 02:25 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ پانامہ کا جو بھی فیصلہ آئے اسے قبول کریں گے مگر آئینی و استحقاق کے کے حقوق رکھتے ہیں‘ قبل از وقت انتخابات کرانا حکومت کی صوابدید ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کے فیصلے سے سیاست پر اثر پڑے گا توقع ہے عدالت عظمیٰ انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی۔
اخلاقی طور پر جب وزیراعظم کے اوپر الزامات لگائے گئے تھے تو ان کو عہدہ چھوڑ دینا چاہئے تھا جب

تک فیصلہ نہ آتا وہ نیا وزیراعظم بنا دیا جاتا مگر انہوں نے ایسا نہ کیکا اور عوام سے بھی وہ اعتماد کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ جو بھی آئے اسے تسلیم کریں گے اور فیصلے کے حوالے سے آئینی و استحقاق کے حقوق رکھتے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ پانامہ کیس میں قطری خط کے علاوہ اور کوئی ایسی چیز و شواہد وزیراعظم کے حق میں نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کرانا حکومت کی صوابدید ہے اگر حکومت چاہے تو قبل از وقت انتخابات کروا سکتی ہے۔