قبول نہیں ۔۔۔ پی ٹی آئی نے صاف انکار کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 06, 2016 | 18:21 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی سے متعلق متنازعہ خبر کی تحقیقات کیلئے بننے والے کمیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے کمیٹی کو مسترد کردیا۔

سماء کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے قومی سلامتی کے منافی متنازعہ خبر کی تحقیقات کیلئے بننے والے تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ انکوائری وزیراعظم کے اسٹاف کے خلاف ہے، تو یہ وزیراعظم کے خلاف ہی ہے لہذا وزیراعظم کو انکوائری کمیٹی بنانے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ہونا چاہیے اور رپورٹ بھی ان کے پاس جانی چاہیے جب کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ کی انکوائری ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ہوئی تھی جس کی رپورٹ حکومت نے دبالی۔