آج کی سب سے بڑی اور دھماکہ خیزخبر: عمران خان کو بد ترین جھٹکا، ہر وقت ہاں میں ہاں ملانے والا شریف برادران سے جا ملا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 15, 2017 | 11:06 صبح

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) سیاست میں شریف خاندان کے خلاف تندو تیز تقاریر کرنے والے اعتزاز احسن نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے شریف خاندان کی وکالت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن اب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور پاکستان سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اعتزاز احسن نے شریف خاندان کے شوگر ملز کیس میں بطور وکیل مقدمہ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر شریف

خاندان کی تین شوگر ملز کے کیس کی سماعت کو لاہور ہائیکورٹ بھجوایا گیا تھا جس میں آج عدالت میں شریف خاندان کی جانب سے اعتزاز احسن نے اپنا وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے جس میں وہ چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں بننے والے خصوصی بینچ کے روبرو پیش ہوکر اپنے دلائل پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی تین شوگر ملز کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کو حکم نامہ بھجوایا تھا کہ اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرتے ہوئے اس چیز کا فیصلہ کیا جائے کہ کیا شوگر ملز کی جنوبی پنجاب کے علاقے میں منتقلی قانون کے مطابق ہوئی تھی یا نہیں۔