بڑی خبر: تحریک انصاف کو بڑادھچکا لگ گیا ،اجلاس طلب کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 31, 2017 | 12:18 شام

پشاور(مانیٹرنگ رپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت اورورلڈ بینک میں منصوبوں کے معاملے پر دوریاں پیدا ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک بعض محکموں کے منصوبوں سے مطمئن نہیں ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ذراعت،سیاحت اور شہری ترقی کے منصوبوں پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا، تاہم منصوبوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے 2 فروری کو اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ، اجلاس میں ورلڈبینک اورخیبرپختونخوا کے اعلیٰ حکام شرکت کرینگے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ ورلڈبینک نے خیبرپختونخوا حکومت کو70 ارب روپےدینے کی منظوری دی تھی جبک

ہ آبپاشی اوربجلی کے منصوبوں پرورلڈبینک اورخیبرپختونخواحکومت متفق ہیں۔