پی ٹی آئی کے رویے سے پاکستان کے بیرونی تعلقات خراب ہونے لگے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 12, 2016 | 18:28 شام
ملتان(مانیٹرنگ)شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ قطری شہزادوں نےبھکرمیں فصلیں تباہ کردیں۔ پوری دنیامیں تلورکومحفوظ کرنےکامطالبہ ہورہاہے۔ دریں اثنا خیبر پختونخوا حکومت نے قطری شہزادے کو تلور کے شکار کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نایاب پرندے کا شکار غیر قانونی ہے۔ وفاقی حکومت سے قطری شہزادے کو تلور کے شکار کی اجازت دینے کے حوالے سے خیبر پختونخواحکومت سے رابطہ کیا تاہم صوبائی حکومت نے نایاب پرندے کے شکار کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قطری شہزادے کو شکار کی اجازت دینے سے معذرت کر لی ۔مشیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا برائے ماحولیات اشتیاق ارمڑ کا کہنا ہے کہ وفاق نے صوبائی حکومت سے قطری شہزادے کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان میں تلور کے شکار کی اجازت کے لئے رابطہ کیا تھا جسے صوبائی حکومت نے سختی سے مسترد کردیا ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے صوبے میں تلور کے شکار پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کسی کو بھی صوبائی حدود میں تلور کے شکار کی اجازت نہ دی جائے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پرویز خٹک نے صوبے میں تلور کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔پرویزخٹک نے محکمہ وائلڈلائف کوپابندی کے احکامات جاری کردئیے۔صوبائی حکومت کے مطابق پابندی عمران خان کے کہنے پر لگائی گئی ۔