مراد سعید کی دو نوجوان بہنیں اور عمران خان : قومی اسمبلی میں آج ہونے والی لڑائی کی شرمناک وجہ سامنے آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 09, 2017 | 17:39 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن ق±ومی اسمبلی جاوید لطیف اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مراد سعید کے مابین ہونے والے جھگڑے کے چرچے ہیں لیکن یہ لڑائی کیوں ہوئی؟ جاوید لطیف نے پی ٹی آئی رہنماءاور عمران خان کی فیملی کے بارے ایسے کیا لافاظ استعمال کیے کہ مراد سعید نے انہیں مارنا شورع کر دیا، ایسی ویڈیو سامنے آگئی ہے جسے دیکھ کر قصوروار کا پتا لگانا کچھ مشکل نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق ارکان قومی اسمبلی مراد سعید اور جاوید لطیف میں قومی اسمبلی کے احاطے میں جھگڑا ہوا

جس دوران مراد سعید نے جاوید لطیف کو مکا رسید کردیا۔ جاوید لطیف کا موقف ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس کی وجہ سے تلخی پیدا ہوتی لیکن مراد سعید کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف نے نہ صرف عمران خان کو غدار قرار دیا بلکہ انہوں نے مجھے گالیاں بھی دیں۔جھگڑے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے عمران خان اور مراد سعید کی بہنوں کے بارے میں جو زبان استعمال کی وہ کسی بھی چینل میں براہ راست نشر کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔لیگی رکن اسمبلی نے پارلیمانی تاریخ کی سب سے شرمناک زبان استعمال کرکے ثابت کردیا کہ آج ہونے والے جھگڑے کی اصل وجہ وہی تھے اور ان کی بات پر مراد سعید کا مشتعل ہونا بالکل جائز تھا۔