انتہائی افسوس ناک خبر آگئی، آنسو گیس نے پی ٹی آئی کے کارکن کی جان لے لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 01, 2016 | 07:01 صبح

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے کو روکنے اور اسے ناکام بنانے کے لیے حکومت  نے اخلاقیات اور  قانون  کو پس پشت ڈال دیا ہے  اور عوام کے جان ومال کے محافظوں نے  پی ٹی آئی کارکنوں  کی لاشیں گرانے کی ابتدا کر ڈالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس کی اندھا دھند ٹیر گیس شیلنگ سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن شہید ہو گیا ہے۔

خیبر پختونخواہ  کے وزیر قانون امتیاز شاہد نے کہا ہے کہ ہمارا ایک کارکن آنسو گیس کی وجہ سے شہید ہ

و گیا ہے جسکے قتل کا مقدمہ ہم وفاقی حکومت کے خلاف درج کروائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخواہ کی قیادت میں  پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ایک بہت برا قافلہ پشاور سے بن گالہ اسلام آباد  کی جانب روانہ ہوا تھا جو علی الصبح جب برہان انٹرچینج پر پہنچا تو وہاں پولیس  کی بھاری نفری نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کی بارش کر دی جس پر  ہزاروں کارکنوں کا یہ قافلہ واپس صوابی آنے پر مجبور ہو گیا تھا جہاں  ایکسپائر شدہ زہریلی آنسو گیس کی وجہ سے مذکورہ کارکن عثمان شہید ہو گیا۔