سندھ میں گورنر تو (ن) لیگ کا ہے لیکن حکومت کس کی ہوگی؟ محمد زبیر کے گھر سے ایسی بات نکل آئی کہ نوازحکومت کو دھچکا لگ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 06, 2017 | 13:03 شام

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی میں گورنر ن لیگ کا ہوگا لیکن حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب کراچی کے لوگ عمران خان کو کراچی میں بار بار پائیں گے، ہوسکتا ہے کپتان فروری میں کراچی کے لوگوں کے درمیان ہوں جیسا کہ عمران خان بتا چکے ہیں کہ وہ اس بار کراچی کی سڑکوں پر مارچ کریں گے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں زبیر محمود کو گورنر سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد دے چکا ہوں لیکن اب میں انکی مبارکباد کا

انتظار کر رہا ہوں کیونکہ لگتا یہ ہے کہ آئندہ ایک سال کے اندر سندھ میں گورنر مسلم لیگ (ن) کا ہوگا اور حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔