پی ٹی آئی میں تبدیلی آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 06, 2017 | 13:21 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) تحریک انصاف کی سپریم کونسل تحلیل کر دی گئی۔ ایک مرتبہ پھر ایک سو چھ ارکان پرمشتمل کور کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے پارٹی کی سپریم کونسل کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ کورکمیٹی میں عمران خان،شاہ محمود قریشی ، جہانگیرترین اور دیگر اہم رہنما شامل ہیں۔
 سابق ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سیف اللہ نیازی بھی کورکمیٹی میں شامل ہیں۔ انہیں عمران خان کی ہدایت پر کور کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔