اہم خبر: حکمرانوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ، 2018ءکاالیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی ، خبرآتے ہی حکومتی صفحوں میں ہلچل مچ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 06, 2017 | 10:42 صبح

سمندری (مانیٹرنگ رپورٹ) یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہے ، ہم کسی بھی صورت نوجوانوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

ان خیالات کااظہار تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر چوہدری محمد اشفاق نے پی پی 59 میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز حکومت ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکی ہے جس کا جانا بہت ضروری ہے۔لٹیرے حکمرانوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑدئیے ہیں۔پانامہ کیس انہیں لے ڈوبے گا۔ضلعی صدر جاوید نیاز منج نے کہاکہ کارکن ممبرشپ کوبڑھائیں،2018 ئکاالیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی

۔اس موقع پر فاروق ارشد ،چوہدری فرحان گل، صوفی زاہد ،عبدا کمال ، نعمان اسد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔