پولیس نے تحریک انصاف کا یوتھ کنونشن الٹا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 27, 2016 | 13:49 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نےی پی ٹی آئی کا یوتھ کنونشن الٹا دیا،خواتین پر بھی تشدد صحافی بھی محفوظ نہ رہ سکے،کءی کے کیمرے ٹوٹ گئے۔کنونشن  میں شرکت کیلئے آنیوالے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کو بھی پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم وہ بچ نکلے، مگر اسلام آباد اور راولپنڈی کے کئی علاقوں سے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ، جن میں اعجاز احمد اور شیخ رشید کے بھتیجے اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف حکومت کا اصل چہرہ آج

کھل کر سامنے آگیا، جج صاحبان دیکھیں اسلام آباد پولیس کیا کررہی ہے، ہماری ماؤں، بہنوں پر پولیس سے تشدد کروایا جارہا ہے۔