پی ٹی آئی نے حامد خان کو جھنڈی کرادی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 04, 2016 | 19:22 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) اہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس اور عمران خان نا اہلی کیس سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد پی ٹی آئی نے بھی حامد خان کو ان کے حلقے این اے 125 سے فارغ کردیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ میڈیا پر شدید تنقید ہونے کے بعد حامد خان نےپی ٹی آئی کا سپریم کورٹ میں کیس لڑنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد یہ کیس نعیم بخاری لڑ رہے ہیں، حامد خان نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں عمران خان نا اہلی کیس بھی لڑنے سے معذرت کرلی تھی ۔ حامد خان کے اچانک بیچ

بھنور میں چھوڑنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت کو پسند نہیں آیااور انہوں نے بھی حامد خان کو ان کے حلقے این اے 125 سے فارغ کردیا ہے۔ ایکسپریس ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگلے الیکشن میں این اے 125 سے عبدالعلیم خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ اس حوالے سے انہیں پارٹی قیادت کی جانب سے باقاعدہ طور پر آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 125 لاہور سے حامد خان نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کے خلاف الیکشن لڑا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔