شاہدہ پروین کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 14:22 شام

لاہور (مانیٹرنگ ) دوروز قبل  شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد میں فائرنگ سے تحریک انصاف کی کونسلر جاں بحق ہو گئی تھی ۔ اس کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔ اسے بہنوئی  نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔پی ٹی آئی کی کونسلر شاہدہ پروین عرف بلو کا گزشتہ 2سال سے اپنے بہنوئی گلزار کیساتھ تنازع چل رہا تھا جس نے  اپنے ساتھی شہباز اور دیگر کیساتھ گھر میں گھس کر شاہدہ پروین پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم مقتولہ کی جواں سالہ بیٹی کو اپنے ساتھ لے گئے ۔