رائیونڈ مارچ کی تیاریاں مکمل قافلے پنڈال پہنچنے لگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 30, 2016 | 05:19 صبح

پاکستان تحریک انصاف کی رایﺅنڈ مارچ کے حوالے سے اڈا پلاٹ میں تیاریاں مکمل ہو گئیں،قافلے پنڈال میں پہنچنے لگے۔اڈا پلاٹ پر میلے کا سماں،پنجاب حکومت کی طرف سے حفاظتی انتظات بھی مکمل کرلئے ہیں۔تاہم ارد گرد کسی ڈنڈا بردار اور غنڈاسے والے کو پھٹکنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ قائدین اور مقررین کے لئے 20 فٹ اونچا سٹیج تیارکیا گیا ہے۔شیخ رشید دو دن سے لاہور میں موجود ہیں۔اڈا پلاٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے دو دن پہلے ہی ڈیرے ڈالنا شروع کر دیئے تھے۔عمران نے اپنے خطاب میں مودی کو للکارنے کا بھی دعویٰ کیا ہے
۔ایسے دعوے وہ ہر دھرنے،جلوس اور جلسے سے قبل عموماً کرتے ہیں،اب دیکھیں وہ کیا سانپ نکالتے ہیں۔تجزیہ نگار اور کچھ اینکر کہتے ہیں کہ آج کے جلسے کے اختتام کے ساتھ ہی پاکستان بھارت کشیدگی میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی۔کہا جارہا ہے کہ عمران خان اپنی تقریر کو حتمی شکل دے رہے ہیں دور دراز سے آنے والے قافلے صبح سویرے پہنچنے لگے تھے۔صبح ہی سے موسم میں حبس تھی،آنے والے لوگوں کے مقامی انتظامیہ نے ناشتے تک کا انتظام نہ کیا تھا۔دور سے آنے والے جاگتے اور مقامی انتظامیہ سوءی رہی۔