لاہور ہائی کورٹ نے رائے ونڈ مارچ کی اجازت دیدی ۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 29, 2016 | 08:01 صبح

لاہور ہائی کورٹ فل بینچ نے رائے ونڈ مارچ کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔ فل بینچ نے پی ٹی آئی کو رائے ونڈ مارچ کی اجازت دیدی ۔ جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سماعت کی ۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رائے ونڈ مارچ سے خانہ جنگی کا خدشہ ہے اسے روکا جائے ۔ عدالت نے پی ٹی آئی کا موقف تسلیم کیا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے ۔ پنجاب حکومت نے بھی مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔ پی ٹی آئی کی 30 ستمبر کو احتجاجی مارچ کیلئے اڈہ پلاٹ میں تیاریاں آخری مراح
ل میں ہیں ، ملک بھر سے قافلے رواں دواں ہیں ، کپتان کا اصرار ہے ، کوئی ساتھ دے نہ دے ، پاناما لیکس کا حساب لے کر رہیں گے ۔