نوازشریف کو 74 کڑور روپے کس نے دئیے؟ عمران خان ایک ایسی دستاویز منظرعام پر لے آئے کہ نیا ہنگامہ برپا ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 11:13 صبح


اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے 5سالوں کے دوران اپنے والد کو 74کروڑ روپے دیے۔

اسلام آباد میں پاناما لیکس کیس کے حوالے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لندن فلیٹس 2006ءسے قبل بھی شریف خاندان کے نام تھیں اور ہم آئی سی آئی جے سے سارے پیپر نکلوا کر لے آئے ہیں جبکہ آئی سی آئی جے کو ابھی تک کسی نے چیلنج نہیں کیا۔
عمران خان نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی فون کال اور وکیل بدلنے سے

فرق نہیں پڑے گا۔دستاویز غلط ہیں تو شریف فیملی آئی سی آئی جے کو عدالت میں لیکر جائے۔”نواز شریف نے 1992 کے ایکٹ کے تحت بلیک کا پیسہ وائٹ کیا“۔ شواہد پیش کرنا ہمارا کام نہیں بلکہ حکومت کا ہے مگر اس کے باوجود بار بار ہمیں کہا گیاکہ ثبوت نہیں دیے جا رہے۔