پی ٹی آئی کوحکومت کےخلاف بہت بڑی کامیابی مل گئی، عدالت نے ہلادینے والاحکم جاری کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 14:51 شام

 


لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) لاہورہائی کورٹ نےایم پی ایزکوبراہ راست فنڈزجاری کرنے سے روکتے ہوئے حکومت کوہدایت کی ہے کہ فنڈز ارکان اسمبلی کی بجائے ترقیاتی منصوبوں کے نام پرجاری کیے جائیں۔لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی کےارکان کوفنڈز دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔


درخواست پاکستان تحریک انصاف کی شہنیلہ روتھ کی جانب سےدائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت فنڈز کے معاملے پر اپوزیشن ارکان سے امتیازی سلوک برت رہی ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سن

نے کےبعدحکومت کوحکم دیتے ہوئےکہاکہ ایم پی ایز کوفنڈز براہ راست نہیں بلکہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر جاری کیےجائیں اور اپوزیشن ارکان کی شکایت کودور کیاجائے