لاہور میں پی ٹی آئی نے ن لیگ کا بُرج الٹ دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 27, 2017 | 07:02 صبح
لاہور (مانیٹرنگ) لاہور کینٹ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 6 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی امیدوار نسیم زہرہ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میجر (ر) جاوید جمیل سے دو گنا ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کرلی۔ اس حلقے میں ووٹروں کی کل تعداد ساڑھے 12 ہزار تھی نسیم زہرہ نے 1459 ووٹ حاصل کئے جبکہ میجر (ر) جاوید جمیل کو 726 ووٹ ملے۔ اس حلقے سے پہلے بھی تحریک انصاف کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی تھی جو بعدازاں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے ۔عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین ،نعیم الحق اور پارٹی رہنما اعجاز احمد چودھری‘ ولید اقبال ، حماد اظہر ، عاطف چوہدری، شیخ امتیاز محمود ، رخسانہ نوید ‘ طارق حمید، وقاص اسلم ، مبارک گل ، شنیلہ روتھ ، سعدیہ سہیل ، شعیب صدیقی ، میجر عرفان ، ملک عرفان حمزہ نے نسیم زہرہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مباکباد دی ہے۔ نسیم زہرہ کی کامیابی پر جشن منایا گیا، کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔ پارٹی رہنماؤں شبیر سیال، رانا اختر حسین، اشتیاق ملک کی قیادت میں ٹاؤن شپ کے علاقہ میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔