پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد،شیخ الاسلام بھڑک اٹھے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 27, 2016 | 17:11 شام



لندن (مانیٹرنگ ) شیخ الاسلام،ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری نے پولیس کی طرف سے پی ٹی آئی کے یوتھ کنونشن پر دھاوا بولنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کو آمریت سے نجات دلانی ہوگی،کارکنان کو ہراساں کرنا حکومت کا حربہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آمریت چل رہی ہے،اگر حکومت بھوکھلاہٹ کا شکار نہیں ہے تو ہال کے اندر ہونے والے کنونشن پر لاٹھی چارج کا کوئی جواز نہیں تھا۔حکومت کو چاہیے کہ وہ بادشاہت کا اعلان کردیں ،اگر کنونشن میں کوئی پتھر

او¿ اور توڑ پھوڑ نہیں کر رہا تو ان پر لاٹھی چارج کاکوئی جواز نہیں بنتا ۔حکومت کا طرز عمل قابل مذمت اور افسوس ناک ہے، اس وقت ملک کے ادارے خاموش کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میری پوری حمایت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، ہم نے کل سی ای سی کا اجلاس بلایا ہے جس میں پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات کے بعددھرنے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا اعلان کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک میں بدترین آمریت دیکھی ہے،ماڈل ٹاون میں لوگوں کو سیدھی گولیاں مار کر شہید کیا گیااور جو بچ گئے وہ ابھی تک زیر علاج ہیں۔