2 نومبرسے ایک روز پہلے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا ، تین بہت بڑی شخصیات گرفتار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 01, 2016 | 07:38 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بنی گالہ کے باہر موجود پولیس کی بھاری نفری نے  تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما  سمیت  دو اور بڑے رہنماؤں کو  گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اور انہیں انتہائی نامناسب انداز میں گھسیٹ کر پولیس وین میں ڈال کر وہاں سے لے جایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بنی گالہ کے باہر تحریک انصاف کے ہزاروں کارکن جمع تھے جن میں پی ٹی کے متعدد اہم رہنما بھی تھے۔ ان رہنماؤن نے پولیس کا گھیراتوڑ کر  بنی گالہ میں داخلے کی کوشش کی جس پر پنجاب پولیس  ایکشن میں آگئی ا

ور لاہور سے پی ٹی آئی کی اہم خاتون رہنما عندلیب عباس ، شفقت محمود اور یاسمین راشد کو گرفتار کر لیا۔

مزکورہ رہنما  دیگر قیادت کے ساتھ بنی گالہ کے باہر ایک ریلی کی قیادت کر رہے تھے ۔ اور دیوار بن کر پولیس کے سامنے کھڑے ہو گئے۔جس پر پولیس کی بھاری  نفری نے دھاوا بول دیا  اور عندلیب عباس  یاسمین راشد اور شفقت محمود سمیت پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کا گرفتار کر لیا اور انہیں گھسیٹ کر پولیس وین  میں ڈال کر وہاں سے لے جایا گیا۔