ایک اور بڑا سیاسی معرکہ: مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف 18 اپریل کو پھر آمنے سامنے ہونگی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 04, 2017 | 11:54 صبح
چکوال (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی پی 23ضلع چکوال 4 میں ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا۔
کاغذات نامزدگی 13تا15مارچ داخل کرائے جائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16تا18مارچ ہو گی۔ ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 21مارچ تک دائر ہو سکیں گی جبکہ ان پر فیصلہ 22مارچ کو ہوگا کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 26مارچ ہو گی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست بمعہ انتخابی نشان 27مارچ کو جاری کی جائے گی اور الیکشن 18اپریل ہو گا ۔