آج پتہ چلے گا کون کتنے پانی میں ہے ؟ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے بلدیاتی پہلوان آج پھر آمنے سامنے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 19, 2016 | 06:30 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کی 4105 یونین کونسلوں میں خواتین، لیبر، کسان، اقلیت اور یوتھ کی مخصوص نشستوں کیلئے آج ووٹ ڈالے جائیں گے، لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 274 یونین کونسلوں میں آج پولنگ ہوگی۔ علاوہ ازیں ضلع کونسل، میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی سطح پر منتخب ہونے والے کونسلرز کا سرکاری نوٹیفکیشن 30 نومبر کو الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔