پنجاب میں کیاہونےوالاہے؟ انتہائی اہم فیصلے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 19, 2017 | 09:33 صبح
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج اور پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید سخت اقدامات پر اتفاق کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات میں لاہور حالیہ دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب اور کور کمانڈر لاہور نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف اور کورکمانڈر لاہورنے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج اور پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اپنا آج ملک و قوم کے کل کیلئے قربان کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو شہداءکی قربانیوں پر ناز ہے ، ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، تاہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے سب اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔