دریائے فرات کے کنارے کتا اور تخت لاہور کے اندر انسان: زیادہ خوش قسمت کون ؟ گڈگورننس کو ننگا کردینے والی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 12, 2017 | 08:57 صبح

سرگودھا  ( شیر سلطان ملک) کلر کہار میں کل ایک اے ایس آئی نے تین ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر  مفلسی سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔مذکورہ اے ایس آئی  کلر کہار پولیس چوکی کا انچارج تھا ۔ اور رشوت  و حرام خوری سے کوسوں دور رہتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے اے ایس آئی کی جیب سے ملنے والی تحریر میں کہا گیا ہےکہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں مل

ی ۔ کلرکہار پو لیس چوکی پر تعینات اے ایس آئی 50سالہ ساجد محمود نے مبینہ طور پر سرکاری گن سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔ پو لیس اہلکار کی جیب سے لکھی ہوئی ایک مبینہ تحریر بھی برآمد ہوئی ہےجس میں لکھا گیا ہے کہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ، ایک ماہ سے سو نہیں سکا ، خودکشی کر رہا ہوں مرنے کے بعد میرے گھروالوں کو تنگ نہ کیا جائے ۔ پو لیس اہلکار ساجد محمود شادی شدہ ، دو بچوں کا باپ اور گوجرخان کا رہائشی تھا ۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال کلر کہار منتقل کردی گئی ۔