صوبہ پنجاب میں ایک ہی ضلع کے 18 تھانیداروں کے خلاف شرمناک الزام کے تحت مقدمہ درج ہو گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 28, 2016 | 06:06 صبح
فیروزوالا (ویب ڈیسک) فیروزوالہ پولیس نے سنگین مقدمات کی مثلیں خورد برد کرنے کے الزام میں اٹھارہ تھانےداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانے کے ریکارڈ کے مطابق قتل، ڈکیتی، اغوا اور دیگر جرائم کی مثلیں درجنوں کی تعداد میں خورد برد پائی گئیں۔ جس پر ایس ایچ او کی مدعیت اور رپورٹ پر پولیس نے سب انسپکٹر ارشد اقبال، اصغر علی، محمد عباس، فیض رسول، علی اشرف، اور دیگر تھانےداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم کسی تھانےدار کی گرفتاری اور مثل کی برآمدگی عمل میں نہ لائی گئی۔ اعلیٰ افسران نے ان مثلوں کا ریکارڈ طلب کیا تو مثلیں تھانے سے غائب پائی گئیں۔