شیخوپورہ پولیس کا شاندار کارنامہ : فلمی انداز میں ایسا انوکھا ایکشن کر ڈالا کہ آپ بھی کہیں گے پنجاب پولیس زندہ باد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 08, 2016 | 06:25 صبح

لاہور(شیر سلطان ملک)  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  شیخوپورہ سرفراز خان ورک کی خصوصی ہدایت پر  ڈی ایس پی فیروز والا  کی قیادت میں  ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا اور انکی ٹیم نے  گھریلو ملا زمین کا روپ دھار کر چند روز قبل ڈکیتی کرنے والے ایسے ڈاکؤؤں کو گرفتار کر لیا  جو  ایک مقامی منی چینجر سے ساڑھے نو کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے ۔

ڈی پی او سرفراز کان ورک نے  ایک پریس کانفرنس میں  برآمد شدہ رقم ساڑھے نو

کروڑ روپے مدعی مقدمہ کے حوالے کی ۔  اس موقع پر مدعی نے پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت اسے اسکا زندگی بھر کا اثاثہ واپس مل گیا ہے۔