کھلاڑیوں کو پش اپ سے روک دیا گیا،وزیر اعظم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 26, 2016 | 08:24 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ)
کرکٹ کھلاڑیوں کے پش اپ حکومت کی طبیعت پر گراں گزرنے لگے ، پی سی بی کو آئندہ پش اپ روکنے کی ہدایت کردی۔نجم سیٹھی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ انکی کوششوں سے آئرلینڈ کی ٹیم نے پاکستان آنے کی حامی بھر لی تھی،شہباز شریف نے فول پروف سیکورٹی دینے کا وعدہ بھی کرلیا تھا تاہم سیکورٹی کی وجہ سے وزیراعظم نے آئر لینڈ ٹیم کو پاکستان کے دورے سے روک دیا تھا۔