دنیا نئی جنگ کے دہانے پر،اوباما کی دھمکی پر ،پیوٹن نے امریکہ کو شٹ اپ کال دیدی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 16, 2016 | 15:56 شام

ماسکو: (مانیٹرنگ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک سخت بیان میں امریکا کو چینلج کیا گیا ہے کہ وہ حالیہ انتخابات میں مبینہ ہیکنگ کے ثبوت سامنے لائے، تاہم اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو اس معاملے کو ختم کرتے ہوئے اسے خاموش ہو جانا چاہیے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں روس کو دھمکی دی ہے کہ مبینہ ہیکنگ پر اس کیخلاف ضرور کارروائی کی جائے گی۔ روسی صدر کے ترجما

ن دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے روس پر بے بنیاد الزمات نامناسب ہیں۔ روس نے حالیہ امریکی انتخابات میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوانے کیلئے نہ کوئی مہم چلائی اور نہ ہی اس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ ان الزامات کے ثبوت سامنے لائے، ورنہ خاموش ہو جائے۔