امریکہ اور روس میں جتنی کشیدگی،پیوٹن ٹرمپ اتنی ہی وارفتگی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 15:26 شام

واشنگٹن(مانیٹرنگ)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی سفارت کاروں کو امریکہ بدر کیے جانے کے بعد سامنے آنے والے روسی صدر ولادی میر پوتن کے بیان کی تعریف کی ہے اورکہاہے کہ وہ کسی امریکی سفارتکار کو روس سے نکلنے کا نہیں کہیں گے۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوتن کی جانب سے معطل کیا جانا بڑا قدم ہے، میں ہمیشہ سے جانتا تھا کہ وہ بہت سمارٹ ہیں۔ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام واضح کرنے کے لیے اسے ’پِن‘ یعنی سب سے اوپر کیا تاہم ابھی یہ معلوم

نہیں انھوں نے اپنے مختصر پیغام میں ’تعطل‘ کا لفظ کس اقدام کو روکنے کی جانب اشارے کے طور پر استعمال کیا ہے۔