فرانس: بجٹ کے سابق وزیر کو تین سال قید

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 09, 2016 | 17:30 شام

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک):جیروم کیوزک کو صدر اولاند نے سنہ 2012 میں وزیر بجٹ تعینات کیا تھافرانس میں ایک سابق وزیربجٹ کو ٹیکس فراڈ کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔انھیں صدر فرانسوا اولاند نے ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے تعینات کیا تھا۔پیرس کی ایک عدالت کا کہنا ہے کہ سابق وزیربجٹ جیروم کیوزک نے شدید نوعیت کے 'غیرمعمولی' جرائم کیے ہیں اور انھیں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔سنہ 2013 میں64 سالہ کاہوزیک کے ایک خفیہ سوئس بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سامنے آئی تھیں اور انھوں نے اس وقت اس کے بارے میں غلط بی

انی کی تھی، تاہم بعد میں انھوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔یہ معاملہ صدر اولاند کی لیے بھی پشیمانی کا باعث بنا تھا اور عوام کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔صدر اولاند نے اپنی سوشلسٹ انتظامیہ کی سربراہی کرتے ہوئے امرا کے ٹیکس چوری کے خلاف جنگ شروع کی تھی اور اپنے وزرا کو بھی اپنے مالی اثاثے ظاہر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔جیروم کیوزک کی سابق اہلیہ پیٹریشیا مینرڈ کو بھی ٹیکس فراد کے جرم میں دو سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔کاہوزیک ایک کامیاب کاسمیٹک سرجن ہیں اور بالوں کی پیوندکاری میں مہارت رکھتے ہیں، انھیں صدر اولاند نے سنہ 2012 میں وزیر بجٹ تعینات کیا تھا۔جیروم کیوزک کی سابق اہلیہ پیٹریشیا مینرڈ (بائیں) کو بھی ٹیکس فراد کے جرم میں دو سال قید کی سزا ہوئی ہےجب ایک تفتیشی ویب سائٹ میڈیا پارٹ نے یہ افشا کیا کہ ان کا سنہ 2010 تک ایک خفیہ سوئس بینک اکاؤنٹ بھی تھا تو انھوں نے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔تاہم سنہ 2013 کے اوائل میں شروع کی جانے والی تحقیقات سے انھوں نے اکاؤنٹ کی موجودگی کو تسلیم کر لیا جس میں تقریباً چھ لاکھ یورو تھے۔عدالت نے جنیوا کے بینک ریل کو کاہوزیک کا اکاؤنٹ خفیہ رکھنے پر 18 لاکھ یورو کا جرمانہ کیا ہے۔اس مقدمے کے سماعت کے دوران یہ امر بھی سامنے آیا کہ 1990 کی دہائی میں کیوزک اور مینارڈ نے اپنے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے کاروبار سے پیسے آف شور منتقل کر دیے تھے۔سوئس بینک اکاؤنٹ سمیت ان کے دیگر خفیہ اکاؤنٹس میں موجود رقم تقریباً 35 لاکھ یورو تھی۔