قائداعظم محمد علی جناح نے اپنے مقصد حصول کے لیے یکسور رہنے کیلے ایسی چیز کا سہارالیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے، بڑا دعویٰ منظر عام پر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 11:40 صبح

لاہور( مانیٹرنگ رپورٹ)بانی پاکستان کا طرز زندگی دیکھا جائے توانہیں اس دور کی اپر کلاس میں شمارکیاجاسکتا ہے۔ان کے رہن سہن اور عمدہ اطوار و مشاغل سے نفاست اورتنظیم جھلکتی تھی۔قائد اعظم سگریٹ بڑے شوق سے پیتے اور اپنے برانڈ پر سمجھوتہ نہیں کرتے تھے۔اس دور کا مہنگا ترین برانڈ Craven A اشرافیہ میں مقبول تھا۔Craven A مشہور عالم بینسن اور روتھ مین جیسے مقبول برانڈ رکھنے والی کمپنی کی پراڈکٹ تھی جو اس دور میں ہندوستانی اشرافیہ اور انگریزوں میں مقبول تھی۔یہ کینیڈا ،ویت نام اور جمیکا میں بنایاجاتا تھااو

رجنگ عظیم دوئم کے عہد میں اسکو سٹیٹس سمبل کے طور پر نوش کیا جاتا تھا۔
قائد اعظم نے اپنے زندگی کے آخری سات سالوں میں انتھک جدوجہد کرکے انگریزوں اور ہندووں کے علاوہ مسلمانوں میں پاکستان مخالف قوتوں کو شکست دی تھی اور ذہنی و جسمانی تفکرات کے باوجود خود کو سنبھالے رکھا۔اس عرصہ میں انکی سگریٹ نوشی بڑھ گئی جو انہیں ذہنی سکون اور یک سوئی فراہم کرتی تھی۔وہ یہ جانتے ہوئے بھی اس عادت کو محض اس لئے نہ ترک کرسکے کیونکہ اس طرح دماغی اور جسمانی تھکن اور آلام ان پر غالب آجاتے۔ قائد اعظم کی زندگی اور انکی سیاسی بصیرت پر لکھی جانی والی انگریزی کتاب The Political Thought Of M.A. Jinnah کے محقق جے نرائن شرم نے انکشاف کیا تھا کہ قاد اعظم روزانہ 50سگریٹ پیتے تھے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے باوجود انہوں نے چین سموکنگ نہ چھوڑی بلکہ جب انہیں 1941ء میں گلے اور پھیپڑوں میں انفکشن ہونا شروع ہوگئی تو وہ دوا بھی استعمال کرتے تھے لیکن اپنی پسندیدہ سگریٹ پینا ترک نہیں کی۔