پاناما کیس فیصلہ سے پہلے آرمی چیف سے عمران خان کی ملاقات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 01, 2017 | 03:53 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ) ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران نے ترقی اور تعیناتی پر آرمی چیف کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دریں اثناءترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ عمران خان نے آرمی چیف کو پاک فوج کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں قومی اور عالمی معاملات زیر غو

ر آئے۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ، افغان مہاجرین کا معاملہ، آپریشن ردالفساد اور خیبر پی کے کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات بہت اچھے اور خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں گرم جوشی شامل تھی۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کے مطابق آرمی چیف سے عمران کی ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔اس ملاقات پر مسلم لیگ ن کے حلقے پریشان اور غصے میں دکھائی دیتے ہیں،اس ملاقات کی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ بھی آنے والا ہے۔