صبح صبح شاندار خبر : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر حیات نے آتے ہی میدان مار لیا ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 05:54 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  جنرل زبیر حیات اور آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ایوان صدر اسلام آباد میں اعلیٰ عسکری قیادت کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے اعلیٰ عسکری قیادت کو ان کی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا۔تقریب میں وزیراعظم میاں نوازشریف،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،تینو

ں مسلح افواج کے سربراہان،ڈی جی آئی ایس آئی  لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔صدر مملکت ممنون حسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  جنرل زبیر حیات اور آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔