خط والے قطری شکاری شہزادے کو جیل بھی ہوسکتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 05:18 صبح

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ)نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عامر متین نے بتایا کہ شریف خاندان کو اب تمام منی ٹریل کی تفصیلات عدالت کے سامنے پیش کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ پیسہ قطر سے لندن کیسے منتقل ہوا؟۔ صحافی عامر متین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے اپنی باتوں سے یہ تاثر دیا کہ قطری شاہی خاندان کا وفد شکار کے لیے پاکستان آیا ہے ، انہوں نے یہ تاثر بھی دیا کہ اس وفد میں قطری شہز

ادے حماد بن جاسم بھی شامل ہیں۔عامر متین نے کہا کہ حما دبن جاسم کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہو کر حلف لینا بھی پڑ سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو حماد بن جاسم اس حلف کے پابند ہوں گے جس کا مطلب یہ ہے کہ سپری کورٹ میں لیا جانے والا حلف اگر غلط ثابت ہوا تو قطری شہزادے کو جیل بھی ہو سکتی ہے