مریم نوازشریف کی قطری شہزادی سے ملاقات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 20, 2017 | 07:26 صبح

اسلام آباد:(مانیٹرنگ) وزیر اعظم نوازشریف اور امیر قطر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کے بعد مریم نواز نے قطری شاہی فیملی کی شیخا دانا بنت حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ دانا بنت حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل امیر قطر کےوالد شیخ حمدبن خلیفہ الثانی نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تھی ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے اس

عزم کا اظہار کیا تھا کہ دونوں ملکوں کےعوام کی بہتری کےلیےتعلقات کومزیدمستحکم کیاجائےگا۔